ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’ راجیو گاندھی ‘لفظ پیشکش کا حصہ نہیں تھا: اسمبلی اسپیکر

’ راجیو گاندھی ‘لفظ پیشکش کا حصہ نہیں تھا: اسمبلی اسپیکر

Tue, 25 Dec 2018 12:24:59    S.O. News Service

نئی دہلی،25دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لئے جانے سے متعلق متنازعہ تجویز کو لے کر عام آدمی پارٹی پر جہاں تنقید ہورہی ہے وہیں اب دہلی اسمبلی کے صدر رام نواس گوئل نے کہا ہے کہ ایوان میں ایسا کوئی قرارداد منظور نہیں کیا گیا ہے اور ’راجیو گاندھی‘ لفظ قرارداد کا حصہ نہیں تھا۔ گوئل نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ راجیو گاندھی لفظ پیشکش کا حصہ نہیں تھا جو ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔عام آدمی کے جرنیل سنگھ نے جو کہا وہ منظور نہیں ہوا۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی تنازعہ پیدا ہوتے دیکھ صفائی پیش کی تھی کہ ان کی پارٹی راجیو گاندھی سے بھارت رتن واپس لینے کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی اسمبلی میں پیش تجویزمیں راجیوگاندھی سے بھارت رتن واپس لینے کا ذکر نہیں تھا۔ پارٹی بھلے ہی تجویز منتقل نہ کرنے کا دعوی کر رہی ہو لیکن اسمبلی کی کارروائی کے ایک وائرل ویڈیو میں گوئل راجیو گاندھی مخالف تجویز پاس کو قبول کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ 


Share: